راجہ افضل ۔ ای این این ٹی وی چینل پاکستان
خوشیاں غم میں تبدیل دلہا جانبحق
کسووال تحصیل چیچہ وطنی چک نمبر 4 چودہ ایل میں کاشف عرف کاشی انصاری نامی شخص کی آج شادی تھی
بارات جانے کی تیاریاں ہو رہی تھی کہ دولہا کاشف نہانے واش روم گیا وہیں گر گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا شادی والی گاڑیاں گھر کے باہر کھڑی تھی سارے بہن بھائی اپنی اپنی تیاری میں مصروف تھے بہن سہرا لیے باہر کھڑی تھی مگر خدا کو کچھ اور منظور تھا
ایک دم سے چیخ و پکار گھر سے نکلی اور گاڑیوں کی بجائے کاشی ایک چارپائی پر لیٹایا اور کاشی اپنے خالق حقیقی سے جا ملا سارے گاؤں میں غم کی لہر سارا گاؤں سوگوار اور یہ ھے کاشی الیکٹریشن کا آخری دیدار کاشف عرف کاشی کی نماز جنازہ چک نمبر 4چودہ ایل کسووال بمقام جنازہ گاہ میں ادا کر دی گئی جنازہ میں سیکنڑوں افراد کی شرکت
کاشی نے مٹی کی چادر اوڑ کر اپنے بہن بھائیوں کو روتا اور سسکیوں میں سارے گاؤں کو سوگوار چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملا اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور قبر کو حد نگاہ وسیع فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین
راجہ افضل ۔ ای این این ٹی وی چینل پاکستان