چئیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار تنویر الیاس نے گجرات چیمبر آف کامرس کو بڑی خوشخبری سنادی
زبیر احمد . ای این این رپورٹر
وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اورچئیرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ فین انڈسٹری، فرنیچر انڈسٹری دنیا میں پاکستان کی پہچان بن چکے،انڈسٹری کے فروغ کیلئے گجرات میں نئی انڈسٹریل سٹیٹ بنا کر دینگے،ایکسپورٹ کے فروغ کیلئے گرین چینل قائم کر رہے ہیں۔
گجرات چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ را میٹریل پر ڈیوٹی کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرائیں گے،فین انڈسٹری، فرنیچر انڈسٹری دنیا میں پاکستان کی پہچان بن چکے
گجرات کی انڈسٹری ملک کے لیے زر مبادلہ کما رہی ہے، انڈسٹری چلنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ٹیکسٹائل انڈسٹری چلنے سے لاکھوں افراد کو روزگار ملا.
چئیرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ نے کہا کہ ایس ایم ایز کو سہولیات کے لیے بھرپور تعاون کریں گے،فرنیچر انسٹیٹیوٹ کے لیے صنعتکار آگے آنا چاہیں تو حوصلہ افزائی کرینگے،حکومت پنجاب نے کاروبار کے فروغ کیلئے 30 ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا، قرض ذاتی گارنٹی پر ملے گا،ایکسپورٹ کے فروغ کیلئے گرین چینل قائم کر رہے ہیں.
اس کے ساتھ اپنے میزبان زبیر احمد کو اجازت اللہ نگہبان
