رپورٹ انجنیر صدام افریدی . ای این این نیوز
ضلع خیبر باڑہ مشترکہ آفریدی کونسل کا حلف برادری تقریب جس سے ایچ بی کے ڈاریکئیر و سابق امیدوار این اے 44 حاجی معروف آفریدی نے باقاعدہ خلف لے لیا،
تقریب فرنٹئیر روڈ حاجی سیال کلے بمقام چیرمین ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں مشترکہ آفریدی اقوام کے علاوہ دیگر اضلاع کے سیاسی و سماجی مشران و کشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
جس میں پاکستان مسلم لیگ ن فاٹا صدر فقیر محمد افریدی،سابق خیبر یونین صدر بازار گل، و موجود مجیب الرحمان آفریدی، جماعت اسلامی امیر شاہ فیصل آفریدی،معروف کاروان چیرمین حاجی معروف آفریدی، پی پی پی کے ولایت آفریدی، ملک جان ولی، ٹرانسپورٹ صدر سیدجمال،اے این پی صدر عمران لالا،ن لیگ خیبر صدر اصغر آفریدی،قمبر کونسل چیرمین سعداللہ آفریدی، باڑہ صدر ن لیگ ملک عابد فیض، جمعت علماء اسلام کے مفتی کفیل آفریدی،جرگہ پاکستان کے عابد آفریدی، ناظم شیر خان آفریدی، جفعر لالا، زاہد آفریدی،حارث آفریدی، احسان اللہ سمیت سیاسی و سماجی حلقوں کے قائدین اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی،پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آفریدی مشترکہ کونسل کی بنیاد رکھنا ایک اہم اقدام ہے
کیونکہ باڑہ میں یہ ایک متاثرہ علاقہ ہے اور مشترکہ کونسل مسائل حل کرنے کےلئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا، جہاں پر مشترکہ آفریدی کونسل علاقائی مسائل اور عوام کی فلاح و بہبود کےلئے خدمات سرانجام دیگا،
انہوں نے کہا کہ مشران، عوام اور نوجوان مل کر تب علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گا ۔جس کی وجہ ہمارے ہزار مسائل حل ہو جائے گا، آخر میں تقریب کے تمام مقررین نے مشترکہ آفریدی کونسل کو مبارکباد دی
اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، مشترکہ کونسل کے نو منتخب چیئرمین قاضی مومین افریدی نے کہا کہ اپنے قومی مسائل منظم طریقے سے حل کرنا
قومی کونسل کی ذمہ داری ہے اور جب تک ہمارے کندوں پر یہ ذمہ داری ہوگی تب تک عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنے انتھک محنت جاری رکھے گے،قومی کونسل کے ممبران نے تقریب کے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا