دادو : مزمل خان ۔ نمائندہ Enn
ضلع دادو میں بدامنی نا رک سکی, آئے روز تاجروں سمیت شہری لٹنے کی وارداتیں معمول بن گئیں
دادو میں نامعلوم چوروں نے تھانہ بی سیکشن کی حدود چیک پوسٹ کے سامنے شوروم کا صفایا کردیا
پیپلز پارٹی کے کارکن علی نواز رند کے شوروم سے چوری کی واردات ہوئی, چوروں نے تالے توڑ کر شوروم میں پڑے 5 لاکھ اور 65 ہزار نقدی رقم سمیت گاڑی کی فائیل لیکر آسانی سے فرار ہوگئے, صبح سے ایس ایس پی دادو اور ایس ایچ او بی سیکشن کال اٹھانے کیلئے بھی تیار نہیں.
علی نواز رند کی میڈیا گفتگو میرا شوروم چیک پوسٹ سے
چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے مگر پھر بھی چور آئے تالے توڑ کر نقدی اور فائیل لے گئے.
علی نواز رند نے مزید کہا کے اگر میری چوری تین دن میں واپس نہ کروائی گئی تو انڈس ہائی وے پر دھرنا دوں گا.