رپورٹر – اسلم ٹنگڑی
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی ہدایت پر آج بھی سرکاری قیمت 41 روپے 83 پیسے فی کلو کے حساب 10 کلو آٹے کا تھیلا 418 روپے 30 پیسے میں فروخت کرنے کیلئے فلور ملز ایسو سی ایشن کے تعاون سے حیدرآباد کے مختلف مقامات پر موبائل اسٹالز لگائے گئے ہیں
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نیاز احمد آریجو کی نگرانی میں حیدر چوک،حالی روڈ اور لیبر کالونی سمیت دیگر مقامات پر آٹا فروخت کیا جا رہا ہے۔