پی ڈی ایم کا احتجاج، الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

پی ڈی ایم احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ مظاہرین کو الیکشن کمیشن عمارت اور پارکنگ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی کیلئے 1800 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی کے حوالے سے پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی کیلئے اضافی سیکیورٹی کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔ مظاہرین کو الیکشن کمیشن عمارت اور پارکنگ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اسلام آباد نے الیکشن کمیشن دفتر کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد نے الیکشن کمیشن حکام کو سیکورٹی صورتحا ل پر بریفنگ بھی دی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 5 ایس پی اور 10 ڈی ایس پیز بھی امن وامان کے فرائض سرانجام دیں گے۔ احتجاج اور ریلی کے شرکا اپنی گاڑیاں کنونشن سینٹر کی پارکنگ میں کھڑی کریں گے اور پیدل الیکشن کمیشن آئیں گے۔

اسلام آباد پولیس ٹریفک کی روانی کے لیے متبادل روٹ بھی جاری کرے گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حاصل پور : تھانہ قائم پور کی حدود میں ڈکیتی کی واردات

Tue Jan 19 , 2021
حاصل پور۔ : مستنصر حسین ۔ نمائندہ حاصل پور : تھانہ قائم پور کی حدود میں ڈکیتی کی واردات حاصل پور۔موٹرسائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر سیل مین سے نقدی چھین کر فرار حاصل پور۔دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ سیل مین قطب الدین حاصل پور۔واقعہ […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031