فارن فنڈنگ کیس الٹا پڑے گا، مولانا خود پھنسنے جارہے ہیں: وزیر داخلہ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس میں 40 ہزار لوگوں کا ڈیٹا دیدیا، اپوزیشن سے 4 ہزار کا ڈیٹا جمع نہیں کرا سکے گی، مولانا فضل الرحمان خود پھنسنے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس اپوزیشن پر الٹنا پڑنے جا رہا ہے۔ انہوں نے براڈ شیٹ کو پاناما کیس پارٹ ٹو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب ایکسپوز ہو گئے، بالاخر اب انہوں نے پھنس جانا ہے، انھیں حلوہ شیخ رشید ہی کھلائے گا۔

وزیر داخلہ نے اپوزیشن رہنماؤں کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے معاملے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دے رہے ہیں۔ امید ہے کہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ ہم مانیٹر کریں گے کہ مدارس کے طلبہ احتجاج میں شریک نہ ہوں، اگر ایسا ہوا تو قانونی کارروائی ہوگی۔

شیخ رشید نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ویزا آن لائن کرکے کرپشن کو ختم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کا فیصلہ 16 فروری کو ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کو فری ہینڈ دیں گے، تاہم الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اسے ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اپوزیشن یاد رکھے کہ اسلام آباد میں سپریم کورٹ اور وزیراعظم ہاؤس بھی ہے۔ ہم حفاظتی اقدامات ضرور کریں گے۔ ہم امید کرتے ہیں پی ڈی ایم ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان کیساتھ سیاسی، دفاعی تعلقات روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں: ترک وزیر خارجہ

Tue Jan 19 , 2021
ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے 21 ویں صدی کو ایشیاء کی صدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیاسی اور دفاعی تعلقات روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں۔ ترکی کے فارن اکنامک ریلیشنز بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ 21 […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031