(ن) لیگ کو دھچکا، سابق ایم این اے اصغر حسین شاہ مسلم لیگ قائداعظم میں شامل

مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی اصغر حسین شاہ نے اپنی پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تفصیل کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ اور رہنما (ق) لیگ مونس الہیٰ سے (ن) لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی اصغر حسین شاہ نے ملاقات کی۔

مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ پر ہونے والی ملاقات میں (ن) لیگ کے سابق ایم این اے نے (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اصغر حسین شاہ نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

چودھری پرویز الہیٰ کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے اداروں کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ افسوسناک ہے۔ الحمدللہ افواج پاکستان ہمیشہ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے اعتماد پر پورا اتری ہیں۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ مسلم لیگ قائداعظم آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن کے استعفے نہ دینے اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سینٹ کے انتخابی محاذ کے لئے مشاورت سے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

چودھری مونس الہیٰ نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارت کے منفی عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں۔ بھارت کے گھناؤنے کھیل ان کے اپنے لوگوں کے ہاتھوں سامنے آ رہے ہیں۔ عالمی دنیا نوٹس لے بھارت امن سے کھیلنے کے لیے جھوٹے منصوبے بناتا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی: منشیات فروش نے پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا دی، ملزم ساتھی سمیت گرفتار

Tue Jan 19 , 2021
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں منشیات فروش نے پولیس کو دیکھتے ہی اہلکار پر گاڑی چڑھا دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ شناخت میر محمد کے نام سے ہوئی۔ منشیات فروش کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ رات گئے ڈیفنس فیز فائیو میں انتہائی مطلوب منشیات […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031