خیرپور : ایڈیشنل آئی جی پی سکھر جناب ڈاکٹر کامران فضل ، ڈی آئی جی پی سکھر فدا حسین مستوئی اور ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی صاحب کی مشترکہ پریس کانفرنس

ڈسٹرکٹ کراٸم رپورٹر – علی مراد بلوچ

خیرپور : ایڈیشنل آئی جی پی سکھر جناب ڈاکٹر کامران فضل ، ڈی آئی جی پی سکھر فدا حسین مستوئی اور ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی صاحب کی مشترکہ پریس کانفرنس

خیرپور پولیس کی بڑی اور اہم کاروائی، مونیکا لاڑک قتل کیس کا اہم ملزم عبداللہ عرف ابلی لاڑک گرفتار، DNA ٹیسٹ میچ ہوگیا

آج ایڈیشنل آء جی پی سکھر ڈاکٹر کامران فضل ، ڈی آء جی پی سکھر فدا حسین مستوئی اور ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی.

تفصیل کے مطابق 09/01/2021 کو تھانہ پیر جو گوٹھ کی حدود میں معصوم بچی مونا عرف مونیکالاڑک عمر 7 سال و نامعلوم ملزمان نے زبردستی زنا کرنے کے بعد قتل کیا تھا

قتل کے بعد جرم کو چھپانے کے لئے لاش کو کیلوں کے باغ میں پھینک دی دی گٸی دوسری طرف سےمورخہ 11/01/2021 کو ھادل شاھ میں کیلوں کے باغ میں لاش ملی

جس کے بعد غلام شبیر لاڑک کی مدعیت میں تین نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ پیرگوٹھ پہ مقدمہ درج ہوا اس مقدمے کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس پی ھیڈکوارٹر نوشیروان چانڈیو کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی

اور ریڈنگ پارٹی بھی بنائی گئی اس کے علاوہ آء ٹی ٹیم نے مشکوک بندوں کا کال ڈیٹا ریکارڈ اور جاء وقوع کی Geo-Fencing بھی کی

جس میں 10000 سے زائد لوگوں کے موبائل نمبرز اینالائیز کئے گئے جیسا کہ یہ کیس ایک بلائنڈ مرڈر تھا

جس میں کوئی بھی چشم دید گواہ نہیں تھا اور کیس کا مکمل دارومدار سائنٹیفک ایویڈنس اور DNA پہ کیا گیا

اس لئے گاؤں لونگ لاڑک، حادل شاھ، اور گردونواح کے لوگوں کا DNA تیسٹ لیا گیا اور LUHMS لیبارٹری جامشورو میچنگ اور پروسز کے لیے بھیجے گئے

اس کیس کا چیف جسٹس ہائی کورٹ آف سندھ نے نوٹس لیا اور تفصیلی رپورٹ منگوائی کیس میں گراؤنڈ اور ٹیکنیکل انفارمیشن کی بنیاد پر 50 سے زائد مشکوک افراد کو زیر حراست لیا گیا

اور تفتیش کی گئی مورخہ 17/01/2021 کو فارینزک لمس لیبارٹری جامشورو کی رپورٹ کے تحت ملزم عبداللہ عرف ابلی لاڑک کا DNA میچ ہوا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ عرف ابلی لاڑک کو گرفتار کیا

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے مورخہ 09/01/2021 کو مونا عرف مونیکا لاڑک کو راستے سے اٹھایا تھا پھر اس کو گھوڑوں کے فارم میں ایک کمرے کے اندر بند کیا تھا

اور اس کے ساتھ زبردستی زنا کی اور بعد میں گلا دبا کر قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا

ملزم نے مزید بتایا کہ اسی دن ہی صبح سویرے کے وقت اس نے جرم کو چھپانے کے لئے لاش کو کیلوں کے باغ میں پھنک دیا تھا تاکہ ملزم پر کسی کا شک نہ ہوگرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ملوث ملزم کو گرفتار کرنے پر مونا عرف مونیکا کے ورثاء نے ایس ایس پی صاحب کو پھولوں کی مالائیں پہنائیں، پولیس کی کارکردگی کو سراہا

ڈسٹرکٹ کراٸم رپورٹر – علی مراد بلوچ
Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاک سرزمین پارٹی کی جانب آج بروز اتوار 17جنوری 2021 کو مردم شماری کے خلاف عظیم الشان ریلی نکالی

Tue Jan 19 , 2021
پاک سرزمین پارٹی کی جانب آج بروز اتوار 17جنوری 2021 کو مردم شماری کے خلاف عظیم الشان ریلی نکالی پریس رپورٹر ۔ محمدشاہ زیب صدیقی کیمرہ مین شاداب بیگ ای۔این۔این نیوز کراچی پاک سرزمین پارٹی کی جانب آج بروز اتوار 17جنوری 2021 کو مردم شماری کے خلاف عظیم الشان ریلی […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031