ظفروال : ماجد محمود ۔ نمائندہ
ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عائشہ غضنفر نے تحصیل ظفروال کا دورہ کیا
اور رجسٹریشن برانچ /اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ اور سائلین سے گفتگو کی اور سائلین سے ملنے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے وہاں موجود سائلین کی شکایات کو سنا اور موقع پر ہی ان حل کے لیے متعلقہ عملہ کو ہدایات جاری کیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر آنے والے سائلین سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔
سائلین کو ٹوکن پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جاری کیے جائیں اور کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے
