فیاض فرید ۔ نمائندہ
جہانیاں سے فیاض فریدبھٹی سے پٹرولنگ پولیس چوک میتلا کی جانب سے کرونا ایس او پیز مہم کا آغاز کیاگیا
جس میں میں ڈرائیور اور بس عملہ کو کرونا ایس او پیز کے متعلق آگاہ کیاگیا
تفصیل کے مطابق SPپٹرولنگ پولیس میڈم ہGما نصیب کی ہدایت پر DSP پٹرولنگ پولیس سعید انور کی نگرانی میں کرونا ایس او پیز کے متعلق مہم کا آغاز کیا گی
جس میں ڈرائیوران اور بس و عملہ کو کرونا ایس پیز کے متعلق آگاہ کیا گیاانچارج پٹرولنگ پولیس چوک میتلا ضیاء الرحمان نے ڈرائیوران اور بس و عملہ کو لیکچر دیتے ہو ئے کہا کہ کرونا ایک خطر ناک بیماری ہے اس سے صرف ایس اوپیز پر عمل کرکے ہی بچا جاسکتا ہے
اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تاقید کی کرونا ایس پیز پر عمل نہ کر نے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور مزید کہا کہ دھند کہ باعث حادثات میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے تیز رفتاری سے اجتناب کریں تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمیٹ سیفٹی کے بارے میں آگاہ کیا
اور ہیلمیٹ پہننے کی تلقین کی انچارج ضیاء الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس چوک میتلا 24گھنٹے مسافروں کی مدد کے لئے موجود ہے
