ہالی وڈ اداکارہ جیسیکا کیمبل انتقال کر گئیں

ہالی وڈ اداکارہ جیسیکا کیمبل انتقال کر گئیں، وہ گزشتہ روزباتھ روم کے فرش پر مردہ پائی گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی وڈ فلم الیکشن میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ جیسیکا کیمبل 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جیسیکا کا انتقال پورٹ لینڈ میں ہوا۔ اداکارہ نے شوبز کیریئر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور طب کے شعبے سے منسلک ہو گئی تھیں۔وہ مریضوں کےچیک اپ کے بعد باتھ روم میں گئیں تاہم بعد ازاں فرش پر مردہ حالت میں ملیں۔

امریکی ڈائریکٹر و اداکار جڈ اپاٹو نے جیسیکا کی وفات کو بڑا نقصان قرار دیا، انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اداکارہ متاثر کن شخصیت کی حامل، مزاح سے بھرپور اور زندہ دل تھیں۔ ساتھی اداکارہ ریز ودرسپون نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسیکا کے ساتھ کام کرنا زندگی کا خوشگوار تجربہ تھا، وہ دل میں اتر جانے کی صلاحیت کی حامل تھیں

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ﭘﭩﺮﻭﻟﯿﻢ ﻣﺼﻨﻮﻋﺎﺕ ﻣﺰﯾﺪ ﻣﮩﻨﮕﯽ

Fri Jan 15 , 2021
( زبیر احمد ۔ ای این این رپورٹر ) ﻣﮩﻨﮕﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﺳﺘﺎﺋﮯ ﺷﮩﺮﯾﻮﮞ ﭘﺮ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﭘﭩﺮﻭﻝ ﺑﻢ ﮔﺮﺍﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯾﺎﮞ ﮐﺮ ﻟﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﺗﻔﺼﯿﻼﺕ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ 16 ﺟﻨﻮﺭﯼ ﺳﮯ ﭘﭩﺮﻭﻟﯿﻢ ﻣﺼﻨﻮﻋﺎﺕ ﻣﺰﯾﺪ ﻣﮩﻨﮕﯽ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻣﮑﺎﻥ ﮨﮯ۔ ﺫﺭﺍﺋﻊ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﭘﭩﺮﻭﻝ 11 ﺭﻭﭘﮯ 95 […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031