ترکی میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ، صدر اردوان نے بھی انجیکشن لگوایا

ترکی میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، صدر رجب طیب اردوان نے بھی ویکسین کا انجکشن لگوایا۔

انقرہ کے ہسپتالوں میں چین سے درآمد شدہ ویکسین لگائی گئی، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس سے مہلک وائرس کے کیسز میں خاطر خواہ کمی آئے گی، ترک وزارتِ صحت کے مطابق ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔ ویکسین کی مہم آن لائن سسٹم کے تحت پورے ملک میں چلائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں 7 ویں نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 64 ہزار 800 سے زائد ہے جبکہ 23 ہزار سے زائد افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب کورونا مرض سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بھی کافی حوصلہ افزا ہے، 22 لاکھ 36 ہزار 900 سے زائد افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تھانہ بنی کی کاروائی

Mon Jan 18 , 2021
راولپنڈی ( عمر خان ۔ سٹی رپورٹر ) تھانہ بنی کی کاروائی دس سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے میاں بیوی گرفتار ۔ملزمان اورنگزیب اور اس کی اہلیہ نازیہ کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی درخواست پر مقدمہ درج متاثرہ بچی پر تشدد کا میڈیکل پراسس مکمل کرا لیا […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031