انیس جنوری کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لینے آ رہے ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انیس جنوری کو الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لینے آ رہے ہیں۔ اُس وقت تک مریم نواز کے ساتھ بیٹھیں گے، جب تک فیصلہ لکھ کر نہیں دے دیا جاتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کا اعتراف کر لیا۔ بھارت اور اسرائیل سے ہونے والی اسی فنڈنگ کے بدلے میں کشمیر کا سودا کیا گیا۔

لیگی ترجمان نے کہا کہ سلیکٹڈ، کرپٹ اور نااہل ملک پر مسلط ہیں۔ تنقید وہ کر رہے ہیں جو لاہور سے کچرا تک نہیں اٹھا سکتے۔ پی ٹی آئی کی ڈھائی سال کی حکومت میں ایک اینٹ نہیں لگی۔ 2013ء میں ملک میں 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی تھی۔ 2018ء میں نواز شریف کی حکومت جانے تک لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی ختم ہو گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب منتخب وزیراعظم ہو تو 14 ہزار میگا واٹ بجلی بنتی ہے لیکن جب سلیکٹڈ کو لایا جائے تو بے روزگاری ہو جاتی ہے۔ آج ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 110 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ ملک میں صرف تین دن کے ذخائر رہ گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ نالائق ٹولہ گھر جانے والا ہے، ملک میں خوشحالی کے دن آنے والے ہیں۔ لانگ مارچ سے سلیکٹڈ ٹولے سے استعفیٰ لیں گے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج فارن فنڈنگ کیس میں پیشرفت کیلئے ہے۔ فارن فنڈنگ کیس میں تحریری فیصلہ لینے کیلئے جانا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بائیو بٹن، کووڈ 19 کی علامات سے باخبر رکھنے والا سٹیکر

Mon Jan 18 , 2021
دنیا اس وقت کورونا کی لپیٹ میں ہے اور اس تناظر میں بائیو بٹن نامی ایک اہم ایجاد سامنے آئی ہے جسے بالخصوص سینے پر چپکایا جاسکتا ہے۔ سکے کی جسامت کا یہ برقی بٹن کسی سٹیکر کی طرح سینے سے چپک جاتا ہے۔ آن ہونے کے بعد یہ مسلسل […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031