رپورٹ. ڈپٹی ڈائریکٹر . نیوز راجہ کامران منیر
انچارج پولیس چوکی قاضیاں جناب اعجاز حسین کا صرف 20 دن کے بعد تبادلہ۔۔۔۔”لمحہ فکریہ”
تحصیل گوجرخان کا مافیا جیت گیا اور ایک فرض شناس پولیس افسر کو اپنی رات دن کی محنت کا صلہ مل گیا، میں نے اکثر عوام نے اپنی رائے میں انچارج پولیس چوکی قاضیاں کے بارے میں شکوے شکائتیں ہی کرتے سنا ہے لیکن یہ پہلا فرض شناس پولیس افسر ہے جسکے اسطرع اچانک تبادلے پر ہر کوئی حیران پریشان ہے اور ہر کوئی یہی کہہ رہا ہے کہ رات کو خود چوکی قاضیاں کے داخلی خارجی راستوں پر ڈیوٹی پر معمور تفتیش کرتے دیکھا ہے جس سے عوام میں ایک اطمینان و سکون کی لہر پیدا ہو گئی تھی لیکن پاکستان میں ہمیشہ جب بھی کوئی اچھا کرنے کا سوچتا ہے تو اسکے ساتھ اتنا برا کیا جاتا ہے کہ اس کے اندر انتقام کی آگ کو بھڑکا جاتا یے پھر اعجاز حسین جیسا فرض شناس پولیس افسر جب تبادلوں سے فٹبال بنتا ہے تو وہ بھی وہی کرتا ہے جو اسکے اوپر بیٹھے افسران چاہتے ہیں، منشیات، اسلحہ اور ایسے بہت سے مافیاز کبھی بھی نہیں چاہتے کہ ایک فرض شناس پولیس افسر انکی سربراہی میں آ کر بیٹھے، اور یہ بات بھی ڈھکی چھپی نہیں کہ ان کے اختیار اتنے ہوتے ہیں کہ وہ اگر چائیں تو 20 دن کے اندر پولیس چوکی کے ایک سپائی نہیں بلکہ پوری چوکی کے انچارج کا تبادلہ خود لکھ کر پیش کرتے ہیں جسکی زندہ مثال انچارج پولیس چوکی قاضیاں اعجاز حسین ہیں،
میں جناب ایم پی اے جاوید کوثر صاحب جو کہ ایک عوامی ایم پی اے ہیں، عوام کا دکھ درد سینے میں رکھتے ہیں، جس عوام کی ووٹوں سے وہ ایم پی اے کے عہدے پر براجمان ہوئے ہیں، ان سے اپنی طرف سے، پولیس چوکی قاضیاں کی حدود میں آنے والی تمام عوام کی طرف سے اپیل کرتا ہوں کہ جناب ایم پی اے جاوید کوثر صاحب اس تبادے کو رکوانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں،جس سے نہ صرف عوام کو فائدہ ہو بلکہ ایم پی اے صاحب خود ایک فرض شناس ہیں اور جناب فرض شناس انچارج پولیس چوکی قاضیاں کا تبادلہ رکوانے سے انکو بھی اسکا فائدہ ہوگا کیونکہ جب ایم پی اے صاحب اپنے حلقے کی عوام میں سکون و اطمینان دیکھیں گے تو وہ خود بھی سکون میں رہیں گے۔۔۔۔یہ تبادلہ ایم پی اے صاحب کے لیے ایک چیلنج کی حثیت رکھتا ہے اور پورے حلقے کی عوام کی نظر ایم پی اے صاحب کی طرف ہے اور پر امید ہے کہ ان شاءاللہ ایم پی اے صاحب خود اس کیس میں انکوائری کروا کے اس ایک ایماندار پولیس آفیسر کے تبادلے کو ضرور رکوائیں گے۔
رپورٹ ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز راجہ کامران منیر ای این این ٹی وی چینل پاکستان