چمن ( نمائندہ ای این این – عبدالقدیر )
ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ اچگزئی کے متعدد گاؤں میں خسرے کی وباء پھیل گئی
ایک گاؤں میں ایک خاندان کے تین بچے جانبحق ھوگئے ہیں اطلاع ملتے ہی ڈی ایچ او رفیق مینگل نے علاقے میں خصوصی ٹیمیں روانہ کردی اورویکسینیشن کا عمل کردیاگیا
علاقےسے امدہ اطلاعات کے مطابق اس وقت خسرےکی وباء کرتو سربیش شاسہ وندہ خیرزئی فراخی میں شدت سے جاری ھے
اورعلاقے میں اب بھی سینکڑوں بچے اس وباء کی لپیٹ میں آچکے ہیں اور وباء مزید پھیلنے کا خطرہ پیدا ھوگیا ھے
اس حوالے سے ڈی ایچ او رفیق مینگل کا کھنا ھے علاقے میں ٹیمیں ویکسین کے ھمراہ روانہ کردی ھے اوت ویکسینیشن کا عمل جاری ھے تاکہ مزید بچوں کی صحت محفوظ کیا جاسکے