( زبیر احمد – ای این این رپوٹر ) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ میں موٹروے انٹرچینج پر کار کی ٹریلر سے ٹکر کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا، خیرپور سندھ کا رہائشی بدقسمت خاندان اسلام آباد میں اپنے عزیز سے ملنے کے بعد بذریعہ موٹروے ایم فور واپس خیرپور جارہا تھا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ انٹرچینج کے نزدیک شدید دھند کے باعث ان کی کار ٹریلر سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں 35 سالہ صائمہ، 13سالہ مشرا، 9 سالہ حذیفہ اور 3 سالہ حفصہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،حادثے میں 39 سالہ زبیر اور 7 سالہ حمزہ شدید زخمی ہو گئے ہیں
شدید زخمیوں اور نعشوں کو ریسکیوٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
