حکومت نے 18 جنوری سے 9 سے 12 ویں جماعت تک کے طالبعلموں کیلئے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد : سروش خان ۔ نمائندہ

حکومت نے 18 جنوری سے 9 سے 12 ویں جماعت تک کے طالبعلموں کیلئے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے

جبکہ یکم تا 8 ویں جماعت کے طالب علم سکول نہیں آ سکیں گے اور ان کے تعلیمی سلسلے کا آغاز یکم فروری سے ہوگا ,یونیورسٹیاں بھی یکم فروری سے کھول دی جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کیونکہ اس وقت وائرس کے پھیلاﺅ کی شرح 1.9 فیصد تھی ، تشویشناک حالت کے مریضوں کی تعدا د 570 تھی اور روازانہ 5 اموات ریکارڈ ہو رہی تھیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 600 کیسز رپورٹ ہو رہے تھے ۔
26 نومبر کو فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی ادارے بند کر دیئے جائیں کیونکہ اس وقت وائرس کے پھیلاﺅ کی شرح 1.9 سے بڑھ کر 7.14 پر پہنچ گئی تھی ، تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1958 اوراموات 46 ہو گئیں تھیں جبکہ روزانہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر تین ہزار سے تجاوزکر چکی تھی ۔

اس صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا اور صحت کے ماہرین نے بھی بتایا کہ سکول بند ہونے کا اثر انفیکشن ریٹ پر واضح

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکپتن : قبضہ مافیا

Sat Jan 16 , 2021
ضلع پاکپتن : صابر علی ۔ ڈسڑکٹ رپورٹر پاکپتن کے تھانہ ڈلوریام کو وڈیرے اور جاگیر دار چلانے لگ گئے پولیس قبضہ مافیا کی سرپرست بن گئی۔ پولیس نے بااثر وڈیروں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے پاکپتن کے تھانہ ڈل وریام کی حدود میں بڑھتے ہوئے جرائم سے عوام میں […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031