احمدپورشرقیہ : چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ – ڈسٹرکٹ رپورٹر بہاولپور
نیوٹریشنسٹس اینڈ ڈائیٹیشنزسوسائٹی کے وفد اور اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر اور چیئرمین ڈاکٹر شعیب خان کے درمیان آفیشل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں اسلامیہ یونیورسٹی کو سوسائٹی کی طرف سے جنوبی پنجاب کے نیوٹریشن سٹیک ہولڈر ادارہ کے طور پر خوش آمدید کہا گیااور تحائف پیش کئے۔
مستقبل میں خطے میں غزائی قلت کے خاتمے اور شعبے کی بہتری کیلئے مشترکہ جدو جہد پر غور کیا گیا۔ سوسائیٹی کے وفد میں چیئرمین ڈاکٹر محمد حسنین معاویہ، جرنل سیکرٹری بہاولپور عمر بن وسیم ، سینیئر ایگزیکٹو ممبر بہاولپور مس مریم افتخار اور مدثر یسین شامل تھے۔