ملک محمد ارشاد ۔ نمائندہ
لیاقت پور :خانپور روڈ رضوان کنڈا کے قریب تیز رفتار منی کوچ موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی تین افرادزخمی
لیاقت پور: منی کوچ رحیم یار خان سے بہاول پور جا رہی تھی کوچ میں ٹوٹل 20افراد سوار تھے زرائع کے مطابق منی کوچ کی رفتار تیز تھی جو موٹر سائیکل کو بچاتے ہوۓ بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی حادثہ میں ٹوٹل تین افراد شدید زخمی ہوۓ جس میں ایک کی حالت تفشیش ناک دو افراد معمولی زخمی ہوے تینوں زخمیوں کوریسکیو اہلکاروں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ منی کوچ کا فرنٹ مکمل تباہ ہو گیا ڈی ایس پی لیاقت پور اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے مزید کاروائی جاری
