خیرپور ناتھن شاہ : آل پاکستان واپڈا ہائڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی کال پر واپڈا نجکاری خلاف احتجاجی مظاہرہ
عرفان علی مشوری ۔ نمائندہ
خیرپور ناتھن شاہ میں آل پاکستان واپڈا ہائڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی کال پر واپڈا نجکاری خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے واپڈا دفتر کے سامنے دھرنا دیا، اس موقع پر مظاہرین نےالاہی بخش چانڈیو، ظفر ساریو، ظھیر احمد گاڈھی، فدا حسین جونیجو، حافظ نواز جوکھیو، ندیم پٹھان، ارشد پلھ، امجد آرائیں اور دیگر مظاہرین کا کہنا تھا
کہ واپڈا نجکاری ہرگز برداشت نہیں کریں گے، حکومت کی جانب سے واپڈا نجکاری کا حکم نامہ مسترد کرتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ واپڈا نجکاری واپڈا ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہے۔