جماعت اسلامی کراچی کا شہر میں کل سے دھرنے دینے کا اعلان

( کاشف علی . ڈپٹی بیوروچیف )

جماعت اسلامی کراچی کی تحریک حقوق کراچی مہم نئے مرحلے میں داخل ہوگئی

جماعت اسلامی کراچی نے کل سے شہر میں دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی دشمنی کا ثبوت دے رہی ہیں، پی ایس پی کے لوگ چائنہ کٹنگ میں ملوث رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کراچی کو صوبے کا حصہ ہی نہیں سمجھتے اور نہ ملازمتیں دی جارہی ہیں اور نہ ادارے ٹھیک کیے جارہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے اسے درست گنا جائے،ان کاُکہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کراچی کے لیے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا جس کا کراچی کے شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا جبکہ جماعت اسلامی نے اس شہر کی تعمیر و ترقی میں کرادر ادا کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ کل سے تحریک حقوق کراچی کے تحت احتجاج کا آغاز کیا جارہا ہے،، کل نرسری اسٹاپ پر دھرنا ہوگا، 16 جنوری کو فائیو اسٹار چورنگی، 17 جنوری کو الہ دین پارک، 23 جنوری کو کریم آباد جبکہ 28 جنوری کو شہر کے 50 کے قریب مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔

( کاشف علی ۔ ڈپٹی بیورو چیف )

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

SHO تھانہ فتح شیر مدثر غفار کی دبنگ کاروائی

Thu Jan 14 , 2021
ساہیوال : مزمل خان ۔ نمائندہ SHO تھانہ فتح شیر مدثر غفار کی دبنگ کاروائی ایس ایچ او تھانہ فتح شیر مدثر غفار کی اپنی ٹیم SI محمد زاہد SI احمد مسعود کے ہمراہ مشکوک گاڑی ٹیوٹا کرولا برنگ سیاہ STL-295 کی تلاشی کے دوران ناجائز اسلحہ برآمد ناجائز اسلحہ […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031