مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے۔ چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ایک دن روزہ اور ایک دن عید پر پوری قوم کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ سائنس سے بھی مدد لیں گے، مگر فیصلہ شریعت اور شہادت کی بنیاد پر کریں گے۔ مفتی شہاب الدین اور فواد چودھری دونوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
تفصیل کے مطابق وزارت مذہبی امور میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ شہروں میں ہوئے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام علما ومسالک کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ سائنسی معلومات اور شرعی شہادتوں پر انحصار کرکے قوم کو ایک عید اور چاند پر متفق کرنے کی کوشش کریں گے۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے پاس بھی جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ میں فواد چودھری کے پاس بھی گیا تھا۔ سپارکو سائنس اور ٹیکنالوجی کی فنی مہارت لیں گے، مگر فیصلہ شریعت ہر شہادتوں سے کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی رہنمائی میں مل کر آگے بڑھیں گے