پنجاب حکومت کا موسم گرما کی چھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا موسم گرما کی چھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ
Published On 14 January,2021 08:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے موسم گرما کی چھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ایک تقریب کے دوران کیا۔

تفصیل کے مطابق سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس برائے تعلیم سے وزیر تعلیم مراد راس نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چیمبر کے صدر میاں مصباح، نائب صدر ناصر حمید، سرونگ سکولز صدر میاں رضا و دیگر موجود تھے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ یکساں نصاب، سنگل بک سمیت دیگر ایشوز پر سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ نجی سکولز کے حوالے سے مجوزہ قانون پر بھی مالکان کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ ایل ڈی اے ایکٹ اور مالی پیکج پر ہمدردانہ غور کرینگے۔

سرونگ سکولز صدر میاں رضا نے کہا کہ وزیر تعلیم پنجاب سے ملاقات اطمینان بخش رہی۔ مالی پیکج، مختلف ٹیکسز میں چھوٹ کے منتظر ہیں۔ وزیر تعلیم نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ حکام اور سرونگ سکولز کی کمیٹی بنانے کا بھی آرڈر دیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر و وزیر اعظم کی آذربائیجان کو نیگورنو ۔ کاراباخ کی آزادی پر مبارکباد

Sat Jan 16 , 2021
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے نیگورنو ۔ کاراباخ کی آزادی پر آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘اے پی پی’ کے مطابق ڈاکٹر عارف […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031