سربراہ پاک فضائیہ کی ترکی میں اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعلق کے فروغ پر گفتگو

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ترکی کے چار روزہ سرکاری دورے کے دوران ترکی کی اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان اور ترکی بالخصوص دونوں فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے ترکی کے قومی دفاع کے وزیر ہولوسی آکار اور چیف آف ترکش جنرل سٹاف، جنرل یاسر گلر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں سربراہ پاک فضائیہ نے ترکی کے ساتھ دو طرفہ استعداد کار میں بہتری کے لئے دفاعی پیداوار، سلامتی اور تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کمانڈر ترک فضائیہ، جنرل حسن کوکوکاکیوزسے بھی ملاقات کی۔دونوں سربراہان نے دورِ حاضر کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے دونوں برادر ممالک کی فضائیہ کے مابین باہمی تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کی مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ان میں پاک فضائیہ کی ترکی میں اینا تولین ایگل مشقوں میں شمولیت، پاک فضائیہ کے زیرِ اہتمام مختلف مشقوں میں ترک فضائیہ کی شرکت، پائلٹس کی تربیت کے تبادلے اور دفاعی پیداوار میں تعاون شامل ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور: ریلیف کے نام پر قائم 21 سہولت بازار بند کر دیئے گئے

ہفتہ جنوری 16 , 2021
ملک میں مہنگائی کا طوفان اپنی جگہ برقرار ہے لیکن ریلیف کے نام پر قائم 21 سہولت بازاروں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ سہولت بازار لگانے کے مقصد میں کامیابی ہوئی، مگر عوام کی رائے مختلف ہے۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: