فیاض فرید ۔ نمائندہ
حسن ابدال، جی ٹی روڈ جلو کے مقام پر رکشے کو حادثہ ، 5 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی
رکشہ ڈرائیور کے مطابق جی ٹی روڈ جلو کے مقام پر نامعلوم ڈمپر کی غلط کراسنگ کے باعث رکشہ روڈ سے نیچے جا گرا جس کے نتیجے میں 4 خواتین اور 1 بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہوئے
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے 1 خاتون اور 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ریسکیو ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا
