عبد الستار . نمائندہ خصوصی ای این این نیوز دیپالپور
دیپالپور : سڑک پرنعش رکھ کر احتجاج
دیپالپور،عوام نے نوجوان کی نعش سڑک پر رکھ کر سڑک بلاک کردی
دیپالپور،ساجد نامی نوجوان ایک مقدمے میں ساہیوال جیل میں قید تھا۔
دیپالپور،ساجد اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں ساہیوال جیل میں قید تھا
دیپالپور،ساجد ایک سال قبل مقدمہ قتل میں ساہیوال جیل میں قید ہوا تھا،مظاہرین
دیپالپور ،دو روز قبل ملاقات کی وہ بالکل تندرست تھا،مظاہرین
دیپالپور،لیکن آج بلا کر اس کی لاش ہمارے سپرد کردی گئی ،مظاہرین
دیپالپور،ہمارے بچے کو پولیس نے تشدد کر کے قتل کیا ہے،مظاہرین
دیپالپور،ڈی پی او اوکاڑہ ہمیں انصاف دیں ورنہ خود کو آگ لگا لیں گے،مظاہرین
دیپالپور کچہری چوک میں 47/Dکی عوام نے ساجد نامی نوجوان کی نعش سڑک پر رکھ کر روڈ بلاک کردیا ہے ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ساجد مقدمہ قتل میں ساہیوال جیل میں قید تھا ۔دوروز قبل ہم نے اس سے ملاقات کی جس میں وہ بالکل تندرست تھا کل ہمیں پولیس نے فون کیا کہ ساجد بیمار ہے اور آج اس کی نعش ہمارے سپرد کردی ہے ۔مطاہرین کا کہنا تھا کہ ساجد کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے اگر ڈی پی او اوکاڑہ نے ہمیں انصاف نہ دیا تو ہم خود کو بھی آگ لگا لیں گے ۔کئی گھنٹوں کی ٹریفک بندش کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
