پولیس تھانہ سول لائن کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ کاروائی

ڈیرہ غازی خان : مزمل خان ۔ نمائندہ

پولیس تھانہ سول لائن کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ کاروائی۔

دوران کاروائی 5 کلو 260 گرام چرس اور پسٹل 32 بور معہ گولیاں برآمد

ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے علیحدہ علیحدہ کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف کاروائیوں میں ملزم طالب حسین ولد شیر محمد قوم کلر سکنہ بھٹہ کالونی کو ناجائز اسلحہ پستول 32 بور بمع 2 عدد روند سمیت 2400 گرام چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم ظفر اقبال ولد عبدالرحیم قوم پتافی سکنہ بھٹہ کالونی سے 2200 گرام چرس برآمد کر لی۔
اسی طرح ایک اور کاروائی میں ملزم یاسر ولد عبدالغفور قوم پتافی سے 650 گرام چرس برآمد کی۔

پولیس تھانہ سول لائن میں گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن غزال حیدر کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں اور ہم ایک جامع حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیے ہوئے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وفاقی کابینہ کا اجلاس: ہائی سپیڈ ڈیزل کو ٹیکس اور ڈیوٹی سے استثنیٰ کی منظوری

Tue Jan 12 , 2021
وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آڈیٹر جنرل کے اختیارات اور ہائی سپیڈ ڈیزل کو ٹیکس اور ڈیوٹی سے استثنیٰ کی منظوری دیدی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031