مزمل خان ۔ نمائندہ ENN
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں انسدادِ پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں عملے کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے منگل کو پولیو ٹیم پر اس وقت حملہ کیا
جب وہ ضلع کرک کی تحصیل نصرتی میں گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے کے عمل میں مصروف تھے۔ خیبر پختونخوا کی انسداد پولیو مہم کے ایک ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ضلع کرک کی تحصیل تحت نصرتی کے گاؤں گڑ دی بانڈہ میں پیش آیا ہے۔
پولیس عہدیداروں کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار کو نشانہ بنایا جو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا
جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ :خیبر پختونخوا: پولیو ٹیم پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاکسیکیورٹی اداروں نے علاقے میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے۔
پاکستان میں پیر سے انسدادِ پولیو کی مہم کا آغاز ہوا ہے جو رواں برس کی پہلی مہم ہے۔ اس مہم کے دوران صرف خیبر پختونخوا میں پانچ سال سے کم عمر لگ بھگ 60 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے