نارووال ( نمائندہ خصوصی ۔ رانامحمد مدثر )
اس موقع پہ ڈپٹی کمشنر نارووال ظہیر حسن ڈی پی اوہ حافظ واحد محمود سمیت دیگر افسران ہمراہ ۔
صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ نفرت انسان سے نہیں جرم سے کی جائے کسی بھی جرم کی پاداش میں سزا بھگتنے والے قیدیوں کی کاؤنسلنگ کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے جیلوں میں متعدد فلاحی پروگرام جاری ہیں
صوبائی وزیر نے جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیاسپرٹینڈنٹ جیل چوہدری محمود فخری کمبوہ نے صوبائی وزیر اوقاف کو جیل میں قیدیوں کو کھانے پینے و دیگر دی جانے والی سہولیات کے بارے آگاہ کیا۔
سعید الحسن شاہ نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں
