نارووال شکرگڑھ : سلیمان اشرف . نیوز پورٹر
بچوں کو عمر بھر کی جسمانی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے ضلع بھر میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے اس حوالے سے ضلع میں جاری مہم کے دوران لاری اڈوں،ویگن اسٹینڈسمیت مختلف بنیادی مراکز صحت و دیگر مقامات پر پولیو موبائل ٹیموں کی کارکردگی اور سیکورٹی کاجائزہ لیا
اس موقع پر انہوں نے موبائل پولیو ٹیموں کے ریکارڈ کی بھی چیکنگ کی۔انہوں نے اس موقع پر محکمہ صحت کی ٹیموں کی مستعدی اور جذبے کو سراہتے ھوئے کہا
کہ وہ اسی محنت اور لگن کے ساتھ جذبہ حب الوطنی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اسی حوالے سے ان کی کاوشیں قابل دید ہیں جس کی بدولت انشاء اللہ ہم پاکستان کو پولیو فری بنانے کامیاب ھو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوران مہم ان کسی قسم کا مسلہ پیش آئے تو وہ فوری طور پر ان کے نوٹس میں لائیں تاکہ اس کا بروقت سد باب کیا جائے۔
