محکمہ تعلیم خیبر کے غفلت اور لاپرواہی سے ہمارے بچے زیور تعلیم سے محروم : سماجی کارکن ولی جان آفریدی

محکمہ تعلیم خیبر کے غفلت اور لاپرواہی سے ہمارے بچے زیور تعلیم سے محروم : سماجی کارکن ولی جان آفریدی

باڑہ : خلیل خان آفریدی ای این این ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر

تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے جھوٹے

نلکے لنگرو کلی تختکئ کمر خیل گورنمنٹ پرائمری سکول 20 سالوں سے جانوروں کے اسطبل میں تبدیل

محکمہ تعلیم خیبر کے غفلت اور لاپرواہی سے ہمارے بچے زیور تعلیم سے محروم سماجی کارکن ولی جان آفریدی۔

تفصیلات کے مطابق وادی تیراہ تختکئ کمر خیل گورنمنٹ پرائمری بوائز سکول لنگرو کلی20 سال قبل 2000 میں تعمیر ہوا ہے جن کو تاحال چالو نہیں کیا جا سکا۔جنکی وجہ سے ہمارے بچے زیور تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں اور سکول کے عمارت میں جانوروں کا چارہ گھاس رکھا جاتا ہے جوکہ اسطبل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار قبیلہ کمر خیل تختکئ کے سماجی کارکن ولی جان آفریدی و دیگر مقامی عمائدین نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت تعلیمی ایمرجنسی کی باتیں کرتے ہیں تو دوسری طرف 20 سالوں میں مزکورہ سکول چالو نہ کرنا لمحہ فکریہ اور افسوسناک ہے انہوں نے کہاکہ لنگرو کلی سکول کو فوری طور پر سٹاف اور فرنیچر فراہم کرکے غفلت اور کوتاہی کے مرتکب ضلع خیبر محکمہ تعلیم و متعلقہ حکام کا اصلاح کی جائیں بصورت دیگر کمر خیل قبائل راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کمر خیل کب تک سوتلی ماں جیسی سلوک برداشت کرینگے

ضلع خیبر رپورٹر خلیل خان آفریدی ای این این

Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

علی رضا کی نیوز رپورٹ

Wed Jan 13 , 2021
علی رضا کی نیوز رپورٹ https://youtu.be/8-GuClWNit0

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031