دو سعودی خواتین نے میڈیکل سائنس کی دنیا میں نئی ایجادات کر دیں

سعودی عرب کی دو ماہر خواتین نے دل کے امراض اور بصارت سے متعلقہ سائنس کی دنیا میں نئی ایجادات کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے.  سعودی خواتین میڈیکل سائنس اور تحقیق کے شعبے میں عالمی پذیرائی حاصل کر رہی ہیں، اسی تناظر میں دو سعودی خواتین نے حال ہی میں ’’لاریل یونیسکو‘‘سے ایوارڈ حاصل کئے ہیں.

27 سالہ سعودی خاتون اسرار دمدم کو پی ایچ ڈی سٹوڈنٹس کیٹگری میں اعزاز کی حقدار قرار دیا گیا  ہے، اسرار نے دل کے لئے ایک خاص قسم کا آلہ  بنانے میں کردار ادا کیا  ہے.

یہ آلہ صحت مند دل کی حرکات کو منظم کرنے کے طریق کار میں انقلاب کے مترادف ہے، اس کے لئے ادویہ، الیکٹریکل انجینیئرنگ اور الیکٹرو فزکس کو باہم مربوط کیا گیا ہے۔

جبکہ دوسری سعودی خاتون لامہ العبدی ہیں جنہیں لاریل یونیسکو پروگرام کے پوسٹ ڈاکٹر ریسرچرز کیٹگری میں کرومیٹن پر ان کی تحقیق کے ساتھ بصارت سے محرومی سے متعلق جینز کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ریسرچ کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا ہے۔

کرومیٹن ایک مادہ ہے جو کروموسوم میں پایاجاتا ہے جو  وراثتی مادے ’’ڈی این اے‘‘ اور پروٹین یعنی لحمیات پر مشتمل ہوتے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ظفروال چوروں کی آماجگاہ بن گیا : اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

جمعرات جنوری 14 , 2021
سلیمان اشرف . نیوز پورٹر ظفروال چوروں کی آماجگاہ بن گیا شہری غیر محفوظ ظفروال مرکزی جامع مسجد قاضیاں کے متصل ارسلان موبائل مارٹ پر چوری کی واردات ظفروال نقدی25ہزار اور دو قیمتی موبائل چور لے اڑے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل      

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: