وزیر خارجہ شاہ محمود سے ترک ہم منصب کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک ہم منصب نے ملاقات کی ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کے لان میں پودا بھی لگایا۔ میولوت چاوش اوغلو پاکستان کے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایوان صدر میں ترک وزیر خارجہ کو ہلال پاکستان دینے کی پروقار تقریب ہوئی۔ جس میں ڈاکٹر عارف علوی نے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کو ایوارڈ سے نوازا، اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہزارہ کلچر ڈے کے حوالے سے خصوصی نیوز رپورٹ دیکھیئے

Wed Jan 13 , 2021
ہزارہ کلچر ڈے کے حوالے سے خصوصی نیوز رپورٹ دیکھیئے ہمارے نمائندے سید محمود شیرازی سے کراچی اورنگی ٹاون بلدیہ ٹاؤن میں پروگرام ہوا تھا جس کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کی ۔

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031