جان محفوظ نہ گھر محفوظ، فلسطینیوں کی زندگی دوزخ بنادی گئی، یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے لئے فلسطینیوں کی زمینیں ہتھیانے کا عمل شروع ہوگیا، صہیونی کارندوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر عناتا سے فلسطینیوں کو بے دخل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نے مقبوضہ سرزمین پر مزید آٹھ سو غیر قانونی گھر بنانے کا اعلان کیا تھا جسکے بعد سفاک درندوں نے فلسطینیوں کی زمینوں پر بلڈوزر کے ساتھ چڑھا ئی کردی۔
زندگی بھر کی جمع پونجی سے بنائے گھر کو سیکنڈوں میں منہدم کردیا، اپنی زمینوں کو بچانے کے لئے ایک فلسطینی شہری بلڈوزر کے آگے لیٹ گیا۔
اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا، صہیونی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، درندہ صفت اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، عورتوں اور بچوں کا لحاظ ذرا نہ کیا۔
اسرائیلی فوج نے غریب کاشتکاروں کی زمین سے تین سو سے زائد زیتون کے درخت بھی اکھاڑ دئے۔
ادھر اسرائیلی جیل میں تشدد کے نتیجے میں شہید ہوجانے والے شہری صلاح الدین کی سینکڑوں افراد کی موجودگی میں تدفین کردی گئی ہے۔