صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرارداد منظور

امریکی پارلیمنٹ میں 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صدر ٹرمپ کو ہٹانے کی قرارداد منظور کر لی گئی، قرار داد کے حق میں 223 اور مخالفت میں 205 ووٹ پڑے، ادھر نائب صدر مائیک پنس نے 25 ویں آئینی ترمیم کےتحت صدر ٹرمپ کوعہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا۔

صدر ٹرمپ کی صدارت کے آخری ایام ان پر بھاری پڑ گئے، وقت سے پہلے عہدہ چھوڑنے کا خطرہ منڈلانے لگا۔ صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے چند ریپبلکنز بھی ڈیموکریٹس کے ساتھ مل گئے جس کے بعد امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کو ہٹانے کی قرار داد منظور کر لی گئی۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت ٹرمپ کوعہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا امریکی صدر کو 25ویں آئینی ترمیم سے ہٹانے سےغلط روایات جنم لیں گی۔ وہ نہیں سمجھتے کہ25ویں آئینی ترمیم امریکی آئین سےمطابقت رکھتی ہے۔

ادھر صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مواخذے کی کوشش مضحکہ خیز اور انتقامی کارروائی ہے، کیپٹل ہل ہنگاموں سے پہلےان کی تقاریر متوازن تھیں، یہ وقت پرامن رہنے اور جذبات پر قابو رکھنے کا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ 25ویں ترمیم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ کی نیوز رپورٹ

بدھ جنوری 13 , 2021
چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ . ڈسٹرکٹ رپورٹر بہاولپور احمد پور شرقیہ محمد عرفان نے اپنے بھائی صحافی محمد کامران کے ہمراہ بتایا کہ میں پرائیوٹ گاڑی کا ڈرائیور ہوں اور محلہ باکھری احمد پور شرقیہ کا رہائشی ہوں۔ مورخہ 03-01-201کو اپنی بیٹی عاصمہ بی بی اور اپنی بہن مسماۃ […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: