کرپٹ عناصر اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ سخت کارروائی کیلئے تیار رہیں: وزیر انسداد بدعنوانی سندھ

وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو کہتے ہیں کرپٹ عناصر اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ سخت کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ نے کہا ہے کہ محکمہ انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ پوری طرح فعال ہے۔ محکمہ انٹی کرپشن کے کسی افسر یا عملے کیخلاف شکایت آئی تو فوری کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے رکھی ہیں۔ عوام انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ پر اعتماد رکھیں۔ کرپٹ عناصر اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں ورنہ سخت کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے صوبے کو کرپشن فری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یہودی بستیاں تعمیر کرنے کیلئے فلسطینیوں کی زمینیں ہتھیانے کا عمل شروع

Wed Jan 13 , 2021
جان محفوظ نہ گھر محفوظ، فلسطینیوں کی زندگی دوزخ بنادی گئی، یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے لئے فلسطینیوں کی زمینیں ہتھیانے کا عمل شروع ہوگیا، صہیونی کارندوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر عناتا سے فلسطینیوں کو بے دخل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031