الاؤنس منظور: اعلیٰ افسروں کی تنخواہ لاکھوں روپے بڑھ گئی

مختلف محکموں کے اعلیٰ افسروں کیلئے انسینٹو الاؤنس کی منظوری دیتے ہوئے تنخواہوں میں لاکھوں روپے اضافہ کر دیا گیا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے افسروں کیلئے ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک انسینٹو الاؤنس منظور کیا گیا، آئی ڈیپ افسروں کو 50 ہزار سے ایک لاکھ 35 ہزار تک انسینٹو الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی۔ جی ایم آئی ڈیپ کیلئے ایک لاکھ 20 ہزار، جی ایم ہیومن ریسورس آئی ڈیپ کیلئے ایک لاکھ 35 ہزار انسینٹو الائونس منظور کیا گیا۔

ڈائریکٹر سپیشل برانچ جنوبی پنجاب کی ماہانہ تنخواہ پیکیج 3 لاکھ، ڈائریکٹر آپریشنز ایلیٹ پولیس کی ماہانہ تنخواہ دو لاکھ 25 ہزار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سکیورٹی ایس پی یو کی تنخواہ دو لاکھ 25 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی منظوری دی گئی، پنشن فنڈ اعلیٰ افسروں کی تنخواہیں ایک لاکھ 26 ہزار سے لیکر چار لاکھ 83 ہزار تک کر دی گئیں۔

پنشن فنڈ کے پورٹ فولیو منیجر کی تنخواہ چار لاکھ 83 ہزار، اسسٹنٹ اکاؤنٹ منیجر کی تین لاکھ 41 ہزار، اسسٹنٹ منیجر اور اسسٹنٹ ریسرچ اینالسٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 89 ہزار روپے کر دی گئی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کرپٹ عناصر اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ سخت کارروائی کیلئے تیار رہیں: وزیر انسداد بدعنوانی سندھ

Wed Jan 13 , 2021
وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو کہتے ہیں کرپٹ عناصر اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ سخت کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ نے کہا ہے کہ […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031