ضمنی الیکشن: ن لیگ کا 2 خواتین کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے دو خواتین کو ضمنی انتخابات کیلئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی نے ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے، مریم نواز کی زیر صدارت 2 اجلاسوں میں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی عہدیداروں سے مشاورت کی گئی، پارٹی نے این اے 75 سیالکوٹ سے سیدہ نوشین ظاہرے شاہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیدہ نوشین لیگی مرحوم ایم این اے پیر سید افتخار الحسن المعروف ظاہرے شاہ کی بیٹی ہیں جبکہ پی پی 51 گوجرانوالہ سے پارٹی نے مرحوم لیگی ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کی اہلیہ مسز طلعت منظور چیمہ کو پارٹی کا ٹکٹ دینے کی سفارش کر دی۔ دونوں امیدواروں کے نام حتمی منظوری کے لئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی دونوں ناموں پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔ آئندہ چند روز میں دونوں امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مانسہرہ : قتل کی واردات

بدھ جنوری 13 , 2021
مانسہرہ( نعمان اعوان کرائم رپوٹر ) مانسہرہ ڈب میں موٹر سائیکل سواروں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا قاتل فرار۔

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: