براڈ شیٹ سے کرپٹ اشرافیہ کی منی لانڈرنگ اور کرپشن بے نقاب ہوئی: شہزاد اکبر

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ سے کرپٹ اشرافیہ اور ان کی منی لانڈرنگ بے نقاب ہوئی، انہوں نے اپنے دفاع کیلئے غلط بیانی سے کام لیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جب بھی این آر او یا ڈیل ہوئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو فائدہ پہنچا۔ شریف خاندان نے پہلی ڈیل مشرف کے ساتھ کی اور بیرون ملک چلے گئے۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں، دونوں نے ملک کو لوٹا۔ پیپلز پارٹی کی نظریاتی اساس ختم ہو چکی، اب نظریہ صرف لوٹ مار کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف کے معاملے پر اپوزیشن نے کبھی عوام کیلئے ریلیف نہیں مانگا۔ مذاکرات کا حصہ رہا ہوں ، اپوزیشن نے صرف نیب قوانین ختم کرنے کی بات کی۔ یہ لوگ صرف ذاتی تحفظ چاہتے ہیں۔ وہ بحث الگ ہے کہ براڈشیٹ نے نیب کو معاونت کی یا نہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ضمنی الیکشن: ن لیگ کا 2 خواتین کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

بدھ جنوری 13 , 2021
مسلم لیگ ن نے دو خواتین کو ضمنی انتخابات کیلئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی نے ضمنی انتخابات کے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے، مریم نواز کی زیر صدارت 2 اجلاسوں میں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: