رپورٹ انجنیئر صدام ا فریدی . ای این این نیوز باڑہ
ضلع خیبر باڑہ قبائلی اضلاع کے معطل لیویز اور خاصہ داروں نے انسدادِ پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے سفارشیوں کو بحال کر دیا گیا ہے جبکہ غریب اور نادار اہلکار در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،ارباب خان اور دیگرفاقوں پر مجبور،بھوک سے مرنے سے بہتر ہے کہ پولیو وائرس سے مرجائیں، متعلقہ اعلی حکام نوٹس لے،معطل اہلکارانصاف کے نام پر بننے والی حکومت میں ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے
ہمارا معاشی قتلِ عام بند کی جائے،جب تک ہمارا مطالبہ منظور نہیں ہوتا تب تک ہم انسدادِ پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار معطل لیویز اور خاصہ دار کمیٹی نے پشاور پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے ہمارے ساتھ ٹول مٹول سے کام لے رہی ہے،بارہ ماہ ہوگئے
کہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور دو ماہ سے زائد صوبائی وزراء اور متعلقہ اداروں کے واعدوں اور یقین دہانیوں کے باوجود بھی ہمیں بحال نہیں کیا جا رہا ہے،76دن ہوگئے
صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دئیے ہوئے، منتخب نمائندوں کے ذریعےصوبائی اسمبلی سمیت ہر فورم پہ مسئلہ اٹھایا لیکن حکومت صرف زبانی واعدے اور یقین دہانیاں دے رہی ہے عملی طور پر کچھ نہیں کر رہی ہے ،ہم غریب لوگ ہیں
حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا ہمارے حال پہ رحم کرو اور مزید فاقہ کشی پہ مجبور نہ کروہم مجبوراً انتہائی اقدام پر مجبور ہوکر پولیو ویکسین سمیت ہر قسم حکومتی ویکسینیشن سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں جب تک ہمیں بحال نہیں کیا جاتا تب تک بائیکاٹ جاری رکھیں گے