وفاقی کابینہ کا اجلاس: ہائی سپیڈ ڈیزل کو ٹیکس اور ڈیوٹی سے استثنیٰ کی منظوری

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آڈیٹر جنرل کے اختیارات اور ہائی سپیڈ ڈیزل کو ٹیکس اور ڈیوٹی سے استثنیٰ کی منظوری دیدی گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو پولیس سٹیشن ڈیکلیئر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ نوشہرہ میں کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر سے متعلق چار رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو قرضوں کے علاوہ بیرونی فنڈز سے متعلق بریفنگ موخر کر دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے لیگل اینڈ جسٹس ایڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری بھی دی۔

وفاقی کابینہ نے نیشنل طب کونسل کے نئے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی، پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی، کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے گزشتہ دور اجلاسوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاسوں کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

افسوسناک حادثہ

Wed Jan 13 , 2021
فیاض فرید ۔ نمائندہ حسن ابدال، جی ٹی روڈ جلو کے مقام پر رکشے کو حادثہ ، 5 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی رکشہ ڈرائیور کے مطابق جی ٹی روڈ جلو کے مقام پر نامعلوم ڈمپر کی غلط کراسنگ کے باعث رکشہ روڈ سے نیچے جا گرا جس کے […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031