مستحکم اور خوشحال افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ خوشحال اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین محمد کریم خلیلی کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چیئرمین افغان حزب وحدت اسلامی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں افغان امن عمل اور خطے میں امن واستحکام کے امور زیر غور آئے۔ کریم خلیلی نے پاک افغان تعلقات کے حوالے سے آرمی چیف کے ویژن کو سراہا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

براڈ شیٹ کے معاملے پر حکومت نے کمیٹی بنا دی ہے، وفاقی وزیر شبلی فراز

Tue Jan 12 , 2021
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر مختلف انٹرویوز سامنے آنے پر حکومت نے کمیٹی بنا دی ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کا معاملہ سال 2000ء میں شروع ہوا تھا۔ غیر […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031