ندیم بھٹی ۔ میڈیا رپورٹر
خبر شامل کرتے ہیں پاکپتن کی .
جہاں پر (پاکپتن) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن عالمی مبلغ دعوت اسلامی حاجی عبدالحبیب عطاری صاحب نے پاکپتن شریف کا دورہ کیا
اوراعظم کاٹن فیکٹری کے مالک حاجی شبیر مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا
بعد ازاں فیضان مدینہ پاکپتن شریف میں عظیم الشان اجتماع میں بیان کا سلسلہ ہوا
جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی حاجی عبدالحبیب عطاری صاحب نےبیان میں فرمایا کہ دعوت اسلامی مسلمانوں کو جھنم سے بچا کر جنت کے راستے پر لانا چاہتی ہے اس کے لیے مدنی چینل دیکھا کریں مدینہ قافلوں میں سفر کریں
ہفتہ وار اجتماع میں حاضری دیا کریں۔
مزید انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے کہا کہ ہم دنیاوی امتحان کی تیاری کرتے ہیں کاش کہ کبھی قیامت کے امتحان کی بھی تیاری شروع کر دیں.
ندیم بھٹی
میڈیا رپورٹر ENN نیوز پاکپتن