غلام مرتضیٰ ۔ نمائندہ enn
زمین کی فروخت پر مالک کے ساتھ فراڈ جناب وزیراعظم عمران خان صاحب سے اپیل ۔
چنیوٹ رپورٹ ملک غلام مُرتضٰے ای این این نیوز
چنیوٹ ڈسٹرکٹ نیوز زمین کی فروخت پر مالک کے ساتھ فراڈ جناب وزیراعظم عمران خان سے اپیل۔گلزار احمد شناختی کارڈ نمبر 34302.6555066.9ولد سیف اللہ قوم کھوکھر محلا جہانگیر پورہ تحصیل پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد ۔جسکا رقبہ موضع سدیو تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ مربعہ نمبر 133مربعہ نمبر 134میں ترتالیس کنال واقع تھا ۔
جسکی فروخت 22/11/2011کو لیاقت علی ولد حسن قوم تھابل ہمایوں ولد حسن قوم تھابل ڈاکخانہ رجوعہ تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ کو ہوٸی ۔
چار ایکڑ زمین کی رقم وصول کر لی گٸ ایک ایکڑ تین کنال کی قیمت گیارہ لاکھ کا وعدہ کیا گیا انتقال نام کروانے کے پانچ ماہ بعد ادا کریں گے ۔
رو برو گواہان محمد اشرف ولد کرمل قوم کھوکھر ممتاز ولد کرمل قوم کھوکھر چاہ ساجھیاں تحصیل پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ اباد جو میرے قریبی رشتہ دار بھی تھے
اور زمین فروخت کروانے والے بھی تھے ۔ محمد اشرف اورممتاز نے ضمانت دی کہ تم بیان دے دو
اور وعدہ پر رقم ہم تم کو ادا کریں گے۔ ممتاز اور اشرف گواہان اور ضامن پر بھروسہ کرتے ہوٸے انتقال کے بیان دٸیے ۔
بیان دینے کے بعد وعدہ پر بقایا رقم گیارہ لاکھ کا مطالبہ کیا تو ضامن و گواہان اشرف اور ممتاز وعدے وحید سے کام لیتے آٸے اور مجھے ساتھ لے کر لیاقت اور ہمایوں کے پاس جاتے رہے اور بقایا رقم کا مطالبہ کرتے رہے اور وہ بھی وعدوں سے کام لیتے رہے ہیں
اور بقایا رقم نہ دی ہے۔ رقبہ میں ایک پیٹر بمعہ بور یعنی ٹیوب ویل تھا جسکی رقم کی اداٸیگی بھی نہ کی ہے وعدے وحید میں عرصہ دس سال گزر گٸے ہیں نہ بقایا رقم لیاقت اور ہمایوں تھابل نے دی ہے اور نہ ضامن اور گواہان اشرف اور ممتاز کھوکھر نے دی ہے۔ کٸ بار تھانوں کا رکھ کیا ہے مگر انصاف نہیں مل سکا ساٸل بہت غریب آدمی اور سادہ لوح انسان ہے جسکی داد رسی کرنا حکومت کا فرض ہے ۔
میری جناب وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ از خود معاملے کا نوٹس لیں انصاف کی فراہمی کو یقینی بناٸیں