محسن رضا ۔ نمائندہ ENN
کوہاٹ کینٹ پولیس نے 13 سالہ مغوی لڑکے فیضان ولد شیر محمد ساکن شکردرہ کو بازیاب کر لیا
کامیاب کاروائی کے دوران چھ ملزمان عدنان منصور، جمال ایاز علی، محمد ضیاء الحق، رشید خان، ظفر اللہ، اور خان بہادر کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
6 جنوری کو لڑکے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزمان کو حراست میں لیا
کاروائی کے دوران مغوی لڑکے کو بازیاب کرکے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے
پولیس نےلڑکے کے اغواء کا مقدمہ اسکے والد کی مدعیت میں دس نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ چھاؤنی میں مقدمہ درج کر لیا ہے
مبینہ 6 ملزمان کو ایس ایچ او کینٹ انسپکٹر امجد حسین اور اسکی پولیس ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران گرفتار کرلیاہے
زیر حراست ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے انکا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے
مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا. ڈی ایس پی سٹی بشیرداد