اوستہ محمد کے سیاسی و سماجی رہنما قلندر رضا مگسی میڈم پروین میر کی قیادت میں سانحہ مچھ کے خلاف جناح روڈ سے ایک ریلی نکالی گئی

ای این این نیوز جعفرآباد : نیوز رپورٹر ۔ آزاد خان سلیمانخیل

اوستہ محمد کے سیاسی و سماجی رہنما قلندر رضا مگسی میڈم پروین میر کی قیادت میں سانحہ مچھ کے خلاف جناح روڈ سے ایک ریلی نکالی گئی

ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اوستہ محمد رجسٹرڈ پریس کلب پہنچی ریلی سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مچھ بہت بڑا سانحہ ہے اور یہ سانحہ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ کانوں کو سیکورٹی کی غفلت کی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ پیش آیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے مقررین نے مزید کہا کہ نااہل سلیکٹڈ حکمران بلوچستان کی سرزمین تک آنا گوارہ نہیں کرتے گزشتہ پانچ روز سے ہزارہ برادری کی میتیں پڑے ہوئے ہیں ہم اہل بلوچستان ہزارہ برادری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کیا جائے گزشتہ کئی دہائیوں سے ہزارہ برادری کے ساتھ ظلم اور زیادتی کیا جا رہا ہے بلوچ پشتون آپس میں بھائی بھائی ہیں آج بلوچ قوم اپنے ہزارہ بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے بلوچستان کی عوام اپنے ہزارہ بھائیوں کے ساتھ ہیں انکے جائز مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عذیر بلوچ 3 مقدمات میں بری

Thu Jan 7 , 2021
شیخ محمد حارث ۔ نمائندہ   کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو 3 مقدمات میں بری کر دیا۔کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031