عظیم الشان فقیدالمثیال تاجدار ختم نبوتﷺ کانفرنس

وقاص سرور ۔ نمائندہ enn

السلام عليكم

تحریک لبیک پاکستان PK36 کی یونین کونسل بیروٹ میں مورخہ 11 جنوری بروز پیر دن 11:00 بجے عظیم الشان فقیدالمثیال تاجدار ختم نبوتﷺ کانفرنس

بسلسلہ ایصال ثواب و تعزیتی ریفرنس امیرالمجاہدین شیخ الحدیث قبلہ حافظ خادم حسین رضوی صاحب منعقد کی گئی جس میں خصوصی خطاب سیدالسادات فخرالسادات عالم نبیل فاضل جلیل پیکر اخلاص و محبت حضرت علامہ مفتی پیر سید احسان الحق شاہ سلطانپوری صاحب نے فرمایا صدارتی خطبہ ذونل امیر ہزارہ ڈویژن تحریک لبیک پاکستان محترم علامہ مفتی محمد عمیرالازہری صاحب نے دیا اس موقع پر ہزارہ ڈویژن کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی سینئر رہنما جناب عزت ماب سید فیصل شاہ گیلانی صاحب نے شرکت فرماکر کانفرنس کو چار چاند لگا دیئے۔

تحریک لبیک پاکستان ڈسٹرکٹ آباد کی نائب امیر محترم جناب محمد بشارت عباسی صاحب ناظم اعلی جناب محترم محمد یوسف خان صاحب ناظم الیکشن سیل جناب محمد دامن صاحب محترم جناب ایاز قریشی صاحب نے شرکت فرمائی تحریک لبیک پاکستان PK36 کے امیر محترم جناب فیصل عباسی صاحب سیکورٹی انچارج جناب محترم محمد طاہر قادری صاحب امیر مجلس شوری PK36 جناب محترم چوہدری ذوہیب گجر صاحب رابطہ سیکرٹری برائے مجلس شوری محترم جناب سید الطاف حسین شاہ صاحب ناظم نشرواشاعت Pk 36 راشد اعوان نے بھی شرکت کی

سرپرست اعلی تحریک لبیک پاکستان تحصیل لورہ محترم جناب زاہد عباسی صاحب رابطہ سیکرٹری برائے تنظیم جناب محترم امان اللہ عباسی ناظم خدمت خلق جناب محترم ملک بابر اعوان سید خلیل الرحمن اور چوہدری زاہد صاحب نے شرکت فرمائی۔اس موقع پر سید احسان الحق شاہ سلطانپوری صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ مسلمان مہنگائی اور غربت کا طوفان برداشت کر سکتے ہیں مگر ناموس رسالتﷺ اور ختم نبوتﷺ پر ڈاکہ اور گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

اپنے خطاب میں سید احسان الحق شاہ سلطانپوری صاحب نے امیرالمجاہدین شیخ الحدیث قبلہ حافظ خادم حسین رضوی صاحب کو زبردست خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کیا۔یونین کونسل بیروٹ میں کامیاب تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس کے انعقاد کے بعد تحریک لبیک پاکستان یونین کونسل بیروٹ کی 15 رکنی باڈی امیر PK36 محترم فیصل عباسی کی موجودگی میں تشکیل دی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قبلہ باباجی کے مشن کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا دن رات محنت کریں گے اور محمد عربی ﷺ کے مبارک دین کو تخت پر لا کے دم لیں گے اور اگر 16 فروری تک حکومت وقت نے ہمارے قائدین تحریک لبیک پاکستان سے کیا گیا وعدہ پورا نہ کیا اور سفیر کو ملک بدر نہ کیا تو ہم اپنے مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان جناب محترم صاحبزادہ علامہ حافظ سعد حسین رضوی صاحب کی صدا پر لبیک کہتے ہوئے سڑکوں پر نکلیں گے کیونکہ ہم نے گردنیں حضورﷺ کی خاطر رکھی ہوئی ہیں

تحریک لبیک پاکستان یونین کونسل بیروٹ کی باڈی کی تشکیل کے موقع پر نائب امیر تحریک لبیک پاکستان ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد جناب محترم محمد بشارت عباسی صاحب بھی موجود تھے۔تحریک لبیک پاکستان PK36 کے امیر محترم جناب فیصل عباسی صاحب نے علامہ حافظ حماد احمد عباسی صاحب کو اور یونین کونسل بیروٹ کی پوری ٹیم کو کامیاب ترین کانفرنس کے انعقاد پر اور باڈی کی تشکیل پر مبارکباد پیش کی۔
علامہ حماد احمد عباسی صاحب کو تحریک لبیک یوسی بیروٹ کا امیر مقرر کیا گیا۔
منجانب:
ناظم نشرواشاعت
حافظ عبدالرحمن عباسی۔

Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

راولپنڈی پولیس کی کاروائی

Mon Jan 11 , 2021
راولپنڈی : عمر خان سٹی رپورٹر راولپنڈی پولیس کی کاروائی، بلیو ورلڈ سٹی اور عبداللہ سٹی کے مالکان گرفتار دونوں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان نعیم اعجاز اور طاہر عزیز کو انکوائری کیلئے ایس پی صدر کے دفتر طلب کیا گیا تھا، پولیس انکوائری میں ایس پی صدر، اے سی صدر، […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031