انتظار اکرم واھگہ . ای این این نیوز خانپور رپورٹر
خان پور سے خبر شامل کرتے ہیں انتظار اکرم کی رپورٹ کے مطابق موضع حسو والا کی رہائشی خاتون عائشہ بی بی نے اپنے خاوند کرم حسین کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 22 دسمبر کو ہم کماد کی کٹائی کے لیے گئے ہوئے تھے
ہماری غیر موجودگی میں ملزمان امین ، ساجد ، شعبان ، عابد اور ساجدہ ہمارے گھر گھس گئے
اور میری 12 سالہ بیٹی نشاء بی بی کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے ہیں
وجہ عناد یہ ہے کہ امین کے بیٹے آصف کا ہمارے گھر آنا جانا تھا جو کہ میری بیٹی نشاء پر بری نظر رکھتا تھا جس کو ہم نے گھر آنے سے منع کیا تو اس کے رشتے داروں نے میری بیٹی کو اغوا کر لیا
اس واقعہ کا تھانہ صدر خان پور میں مقدمہ نمبر 11/21 درج کر لیا گیا ہے مگر 2 ہفتے گزرنے کے باوجود نہ تو میری بیٹی کو برآمد کیا گیا ہے اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ملزمان اب ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں
کہ اگر کاروائی کرانے سے باز نہ آئے تو تمھاری بیٹی کو جان سے مار دیں گے عائشہ بی بی نے ڈی پی او رحیم یارخان اسد سرفراز سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر اس کی بیٹی کو برآمد کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔
انتظار اکرم واھگہ
ای این این نیوز خانپور
رحیم یارخان