دو نوجوان قتل،ایس ایچ او نے دونوں قاتل گرفتار کر لیے

رپورٹ ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز راجہ کامران منیر ای این این ٹی وی چینل پاکستان

دو نوجوان قتل،ایس ایچ او نے دونوں قاتل گرفتار کر لیے،

گوجرخان(احمد نواز کھوکھر)معمولی تلخ کلامی پر دو نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا،

فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہو گیا، پولیس نے دونوں قاتلوں کو گرفتار کر لیا، پہلے واقعہ میں دو بھائیوں نے فائرنگ کر کے 21 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا،

نواحی قصبہ کوہل جنڈنجار کے رہائشی افتخار حسین ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا شہریارحسین قبرستان کی دیوار تعمیر کروا رہا تھا کہ دو بھائی اسد قیوم اور شفقت قیوم آ گئے اور میرے بیٹے کو گالیاں دینا شروع کر دیں،اسی اثنا میں اسد قیوم نے پستول نکالا اور شفقات نے للکارا کہ اسے گولی مار دو،جس پر اس نے سیدھا فائر میرے بیٹے شہریار کے پیٹ پر کیا،جو زخمی ہو کر گر پڑا،ہم اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لے جارہے تھے کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا،وجہ عناد یہ ہے کہ چند یوم قبل میرے بیٹے شہر یاراور اسد کے مابین معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ملک حضرحیات موقع پر پہنچ گئے،دوسرا واقعہ شام کو شہر کی وارڈ نمبر 14 صندل روڈ میں پیش آیا،جہاں 23 سالہ نوجوان سہیل خالد نے معمولی تلخ کلامی پر مشتعل ہو کر فائرنگ کر کے 21 سالہ محمد قاسم کو قتل کر دیا’فائرنگ سے 50 سالہ راہگیر موسی خان زخمی ہو گیا،ایس ایچ او ملک خضر حیات نے پہلے مقدمہ کے قاتل اسد اور دوسرے واقعہ کے قاتل سہیل خالد کو گرفتار کر لیا،دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لیے گیے ہیں۔سی پی او احسن یونس نے دونوں کیسز کے قاتلوں کی گرفتاری پر ایس ایچ او کو شاباش دی ہے۔

Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے معذور افراد میں گرم کپڑے , کمبل و دیگر سامان تقسیم

Mon Jan 4 , 2021
(اسپیشل رپورٹر ۔ شہزاد علی)   ماہڑہ شہر ماہڑہ پریس کلب کی کاوش سے خبیب فاؤنڈیشن کراچی آفس کے عہدیداروں کی ماہڑہ شہر بستی بلوچ آمد ونٹر کمپین کے حوالہ سے ڈسٹری بیوشن کی گئی معذور افراد میں گرم کپڑے , کمبل و دیگر سامان تقسیم کیا جس پر اہلیان […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031